- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
لاہور: نامعلوم افراد جواں سال لڑکی کو زیادتی کے بعد نیم بے ہوش حالت میں پھینک کر فرار

—فائل فوٹو
لاہور: پنجاب کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد جواں سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوش حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب جواں سال لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پارک میں لڑکی سے زیادتی ہوئی، یہ بات سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے دوران سامنے آئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ 2 لڑکوں نے مبینہ طور اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی مین بازار چونگی امرسدھو میں شاپنگ کے لئے گئی تھی، قصور روڈ پر نامعلوم شخص نے بے ہوش کیا اور اغواء کر کے لے گیا، نامعلوم شخص نے زیادتی کی نیت سے اغواء کیا اور جھیڈو گاوں کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مدعی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، میری بچی پر سایہ ہے، ایسے الزامات لگاتی رہتی ہے، زیادتی نہیں ہوئی،کسی پر ایسے الزام نہیں لگا سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔