- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
- جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری
- ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو
- پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو بھارت پہنچ گئیں
- اردو یونیورسٹی؛ ڈیڑھ سال بعد مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کیلیے کارروائی شروع
- راولپنڈی: والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
نیدرلینڈز: نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں ’بورس جانسن‘ گرفتار
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2476440-cb-1682962133-474-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے واقعے میں ’بورس جانسن‘ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا لیکن پولیس اہلکار اُس کا ڈرائیونگ لائسنس دیکھ کر حیران رہ گئے جس پر اس کا نام بورس جانسن مع سابق وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ درج تھا۔
لائسنس میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی تصویر مع صحیح تاریخ پیدائش کے درج تھی۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ جعلی یوکرینی ڈرائیونگ لائسنس ہے جو 2019 میں تیار ہوا تھا اس کی ایکسپائری 3000 کے آخری تک تھی جبکہ 35 سالہ ڈرائیور کا تعلق گروننگن کے مغرب میں واقع چھوٹے سے قصبے زیوڈورن سے ہے۔
پولیس کے ترجمان ہیجس ڈمسترا نے کہا کہ آدھی رات کو نیدرلینڈز کے شمالی شہر گروننگن میں ایما نامی پل کے قریب ایک کار کھمبے سے ٹکرائی تھی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو ڈرائیور گاڑی میں موجود نہیں تھا بلکہ وہ پُل پر کھڑا تھا۔ اس نے اپنی شناخت کرنے سے انکار کیا اور اپنی نشے کی حالت کی تصدیق کرانے کیلئے بریتھالیزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکار کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اندر سے بورس جانسن کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔
پولیس یہ نہیں بتا سکی کہ یہ جعلی دستاویز کہاں سے بنائی گئی لیکن نیدرلینڈز کے عوامی نشریاتی ادارے NOS کی صحافی اور روس میں ادارے کی سابق نمائندہ کیسیا ہیکسٹر نے انکشاف کیا کہ ممالک کے سربراہان کے نام پر جعلی ڈرائیور لائسنس یوکرین میں سیاحتی دکانوں سے آسانی سے خریدے جا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔