- ذوالفقار بھٹو قتل: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
بھارتی نوجوان کی پاکستان آمد؛ فیس بک فرینڈ سے شادی

—فوٹو: ایکسپریس نیوز
لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ ہے لیکن دونوں ملکوں کے عوام کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی دوست ہے۔ سوشل میڈیا کے ایسی ہی ایک دوستی میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی ہے۔
فیس بک پر پاکستانی ہندو لڑکی سے دوستی کرنیوالا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا اور اپنی فیس بک فرینڈ کو شریک حیات بنا لیا۔
بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا۔
دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی ۔ تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔نوبیاہتا جوڑا انڈیا جائیگا۔
واضع رہے کہ پاکستان اوربھارت کے شہریوں کے مابین ہونیوالی محبت کی اکثر شادیاں بعض اوقات ناکام ہوجاتی ہیں اور سرحدوں میں تقسیم جوڑے کو کئی دوسرے ملک کی شہریت کے حصول سمیت کئی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔