- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور
بھارت میں الیکشن سے قبل اسلام مخالف متنازع فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز

(فوٹو ٹوئٹر)
کراچی: بھارت میں الیکشن سے قبل اسلام مخالف فلم دی کیرالا اسٹوری کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے عدالت میں درخواست زیرِ التوا ہے۔
بالی ووڈ کی مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے بنائی گئی فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ 5 مئی کو بھارت کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائے وجئے ین سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے اسے ’پروپیگنڈا‘ قرار دے دیا ہے۔
Makers of Nazi Propaganda movie ‘The Kerala Story’ changed YouTube discription.
Kerala govt should file case against them, and ask them to provide evidence to support their claim. pic.twitter.com/jpclRfp5bN
— Md Asif Khan (@imMAK02) May 2, 2023
فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
Only those who support the lSlS/Jlhad module are against “The Kerala Story” pic.twitter.com/E3TjUy1LoR
— Chad Infi (@chad_infi) May 2, 2023
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے فلم کے پروڈیوسر اور رائٹر وپل امرت لال شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس فلم کے زریعے سنگھ پریوار کے پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد ’لَو جہاد‘ کو استعمال کر کے کیرالہ ریاست کو مذہبی انتہا پسندی کا گڑھ دکھا کر بدنام کرنا ہے۔
بھارت کے کئی سماجی و سیاسی رہنماؤں نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فلم میں لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ دی کیرالا اسٹوری اِن دنوں ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
تاہم فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ادا شرما نے اپنی فلم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’دی کیرالہ سٹوری کسی الیکشن، ایجنڈے یا مذہب سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ موت اور زندگی دہشتگردی بمقابلہ انسانیت کے متعلق ہے۔‘
ادا شرما نے مزید لکھا کہ ’اس کو پروپیگنڈا کہنا ہر اس لڑکی کی کہانی چھپانے کے مترادف ہے جس کی زندگی تباہ ہوئی۔‘
. #TheKeralaStory isn’t about, elections , agenda, religion vs religion.. it is about something much bigger. LIFE and DEATH ! It is about Terrorism vs Humanity. Calling it propaganda is covering up the story of each girl whose life was destroyed pic.twitter.com/T4fkBRGB9D
— Adah Sharma (@adah_sharma) April 29, 2023
یاد رہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 10 مئی 2023 کو ہونے والے ہیں تاکہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے تمام 224 اراکین کو منتخب کیا جا سکے۔
انتخابات سے قبل فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز بھارتی انتہا پسندوں کا اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔