- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
پاکستانی سکھ شہری مہندر پال دنیا کی 100 بااثر سکھ شخصیات میں شامل

فہرست میں شامل تمام پروفائلز کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جاتا ہے
لاہور: پاکستانی سکھ شہری کا اعزاز،سابق پارلیمنٹری سیکرٹری برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار مہندر پال سنگھ کو دنیا کی 100 با اثر سکھ شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔
دنیا بھرمیں سکھ شخصیات کی خدمات کا جائزہ لینے والی تنظیم سکھ 100 نے اپنے گیارھویں ایڈیشن میں پاکستانی سکھ نوجوان کو بھی اہم سکھ شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ہر سال دنیا بھر کے 27 ملین سکھوں میں سے 100 طاقتور اور بااثر عصری شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔جن کا تعلق کاروبار، تعلیم، سیاست، میڈیا، تفریح، کھیل اور چیریٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔
اس فہرست کا مقصد متاثر کن حقیقی زندگی کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنا ہے اور لوگوں کو اپنے ایمان اور ورثے کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ مقصد کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
حالیہ ایڈیشن کے مطابق سابق ممبر اسمبلی پنجاب اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاستدان مہندر پال سنگھ کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا ہے،
جس پرمہندر پال سنگھ نے بانی اور سی ای او سکھ گروپ تنظیم ڈاکٹر نودیپ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر اظہارِ مسرت کیا،اور پاکستان سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے پہلے سکھ سیاستدان ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔
پچھلے تمام سالوں کی طرح، 2022 کی فہرست میں بہت سے اعلیٰ بین الاقوامی معززین، عوامی شخصیات، کمیونٹی ہیروز، کھیلوں کے ستارے، مشہور شخصیات اور دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔
فہرست میں شامل تمام پروفائلز کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ انتخاب کا عمل ویب سائٹ پر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
سکھ گروپ تنظیم جس نے 2006 میں آغاز کیا تھا اس وقت ، بانی اور سی ای او، ڈاکٹر نودیپ سنگھ ہیں اس فہرست کے مطابق ہندوستان سے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ، ہندوستان کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، کمل کور کھیرا، کینیڈا کی سینئر وزیر، اندرمیت سنگھ گل، چیف اکانومسٹ، ورلڈ بینک USA ، کلدیپ سنگھ ڈھینگرا، چئیرمین، ، باب سنگھ ڈھلون، سی ای او، کینیڈا کی مین اسٹریٹ ایکویٹی کارپوریشن چیئرمین کے علاوہ دنیا بھر سے تمام سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔