- عالمی مارکیٹ میں سونامہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر قیمت مستحکم
- عمران خان کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ، فون کال لیک
- امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر 100 سال کی عمر میں چل بسے
- 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر
- ٹک ٹاکر کو چوری اور قتل کے جرم میں سزائے موت
- جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردے
- پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وزارت داخلہ نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرادی
- شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی
- ایڈز کا عالمی دن اور کمیونٹیز کی قیادت
- نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہوگئے
- حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع
- پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر حکومت سے جواب طلب
- کراچی؛ گلستان جوہر میں خاتون 3 کم سن بیٹوں سمیت ذبح، شوہر گرفتار
- پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے آسٹریلیا روانہ
- ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر کینگروز کے دیس جائیں گے
- ’’اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں‘‘
- گمشدہ انگوٹھی 20 ٹن کچرے کے نیچے سے برآمد
- وزن کو قابو میں رکھنے والا جین ویریئنٹ
ثقلین مشتاق کو ’’گرو‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، کیوی کرکٹر

آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں کو عالمی کپ کیلئے تیاریوں میں مدد مل رہی ہے، ایش سودھی (فوٹو: پی سی بی)
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر ایش سودھی کا کہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے لیے تیاریوں میں مدد مل رہی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایش سودھی نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے ہماری بی ٹیم گرین شرٹس کے مدمقابل ہے، جیسے تجربہ نہیں! چند کھلاڑی تجربہ کار ہیں جبکہ بیشتر کھلاڑی غیر تجربہ کار، ون ڈے کرکٹ میں ٹمپرامنٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
ایش سودھی نے ثقلین مشتاق سے متعلق سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے، انہیں پیار سے ’’گرو‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبر ایک پویشن حاصل کرسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ دونوں میچز میں فخر زمان نے بہت ہی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ اسپنر نے کہا کہ ہماری ٹیم ولیمسن کو کمی کو ضرور محسوس کررہی ہے، وہ دنیا کے بہترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔
ایش سودھی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے لیے تیاریوں میں مدد مل رہی ہے تاکہ ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔