کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چھاپے، پانچ من چرس پکڑی گئی

ویب ڈیسک  منگل 2 مئ 2023
گرفتار ملزمان کی تصویر (فوٹو : اے این ایف)

گرفتار ملزمان کی تصویر (فوٹو : اے این ایف)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ کراچی روڈ (آر سی ڈی) پر دو کارروائیوں کے دوران پانچ من سے زائد چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، خفیہ اطلاع پر کوئٹہ اور کراچی کے درمیانی روڈ (آرسی ڈی) پر بیک وقت دو کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران 204 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی منی بس سے 84 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، برآمد شدہ چرس بس کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، کارروائی میں مستونگ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

chars 3

دوسری کارروائی کے دوران مال بردار ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 120 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔