وائٹ ہاؤس کی عید ملن پارٹی میں مسلمان میئر کو شرکت سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 2 مئ 2023
عید ملن پارٹی سے امریکی صدر نے بھی شرکت کی؛ فوٹو: فائل

عید ملن پارٹی سے امریکی صدر نے بھی شرکت کی؛ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں امریکا کی خفیہ ایجنسی نے مسلمان میئر کو آخری لمحات میں شرکت سے روک دیا گیا۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلم میئر محمد خیر اللہ بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے مدعو تھے اور وائٹ ہاؤس جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ انھیں اہم کال موصول ہوئی۔

وائٹ ہاؤس سے آنے والی کال میں مسلم میئر محمد خیر اللہ کو کہا گیا کہ خفیہ ایجنسی نے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا وہ شرکت نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے مسلم میئر محمد خیر اللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی تاہم وجہ نہیں بتائی۔

Eid Millan Party america

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔