- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں میں! امام نے بابر کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
- جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری
- ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو
- پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو بھارت پہنچ گئیں
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ادارے کو ہی ختم کردیا، ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی چیف الیکشن کمشنر کیوجہ سے اپنے ووٹ کے حق سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا لیکن ن اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ پر خاموشی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک طرف کہا گیا کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں دوسری جانب 6 کروڑ کا چیف الیکشن کمشنر کا نیا گھر بنا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلی بار آرٹیکل 221 کے تحت چیف الیکشن کمشنر نے اختیارات اپنے پاس رکھے اور صدر مملکت کا اختیار واپس لے لیا، چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی جس میں موجودہ الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکا میں ایک کمیشن نے پاکستان کے موجودہ حکومت پر مذمت کی ہے، جرمن سفیر نے عمران خان سے انسانی حقوق کے حوالے سے ملاقات کی تھی، جب پاکستان بنا تو قائداعظم نے انسانی حقوق پر خاص توجہ دی تھی مگر آج مسنگ پرسنز کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں، لاہور، کراچی، اسلام آباد سے لوگ اغوا ہورہے ہیں، پرویز الہی کے گھر کے دروازے توڑے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج چیف جسٹس نے اسی حوالے سے آبزرویشن دی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے کل سپریم کورٹ کے معزز ججز کو ٹارگٹ کیا، ن لیگ چیف جسٹس اور اُن دو ججز کو خاص ٹارگٹ کررہی ہے جو نیب کیسز سُن رہے ہیں، میں ججز کو کہتا یوں پورا پاکستان اور ملک بھر کی 96 بار ایسوسی ایشن چیف جسٹس اور ججز کے پیچھے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ججز اب کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں،سپریم کورٹ نے آج درست فیصلہ کیا، کسی کے منشا کے مطابق مرضی کا ببنچ نہیں بن سکتا، یہ سپریم کورٹ کو بم ہی مارنا چاہتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل مریم نواز نے الزام لگایا کہ بشری بی بی چیک پر دستخط کروانے کے پیسے لیتی تھیں، بشریٰ بی بی نے اس الزام پر مریم نواز کے خلاف فوجداری کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مریم نواز کو آج کریمنل نوٹس ارسال کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔