پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 مئی کو دن 11 بجے طلب

ویب ڈیسک  منگل 2 مئ 2023
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا، مشترکہ اجلاس اب 15 مئی کے بجائے 4 مئی کو دن 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت کی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا، صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔