- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
فلور ملز مالکان کا کل سے کراچی میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

فوٹو فائل
کراچی: فلور ملز مالکان نے ایک بار پھر کراچی کو گندم کی عدم فراہمی پر بدھ سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے فلور ملز کو تالے لگانے کا الٹی میٹم دے دیا۔
کراچی پریس کلب میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامرعبداللہ نے دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے بھتہ لے کر آٹا چھوڑ رہی ہے، سندھ حکومت کی بلیک میلنگ سے دل برداشتہ ہوکر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مدد مانگ لی ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامرعبداللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے عوض گندم کے ٹرکوں سے رشوت لے کر چھوڑا جارہا ہے، سندھ حکومت کو ساڑھے پانچ ارب روپے گندم کی مد میں جمع کراچکے ہیں، بدھ کی شام 7 بجے تک گندم کی فراہمی نہ کی گئی توملزمالکان غیر معینہ مدت کیلئے شہر بھر کی ملوں کو بند کردیں گے اورتالے لگاکربھرپوراحتجاج کیا جائیگا۔
چوہدری عامر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں آٹے کو بڑے پیمانے پر اسٹاک کیا جارہا ہے، سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کاروبای افراد پرالزام تراشیاں کررہی ہے، سیکریٹری فوڈ سمیت وزیرخوراک اپنا گندم فراہمی کا وعدہ پورا کریں، آج پھر فلور مل انڈسٹری 13 اپریل 2023 والی پوزیشن پر کھڑی ہے۔
چوہدری عامر نے کہا کراچی شہر کو گندم اندرون سندھ اورپنجاب سے سپلائی ہو تی ہے جبکہ محکمہ خوراک سندھ نے ہمیشہ کی طرح سندھ کے تقریباََ 13 پوائنٹس پر چیک پوسٹیں لگائی ہوئی ہیں جو اس سال ہمیشہ کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام سرانجام دے رہی ہیں، یعنی پچھلے سالوں میں کراچی کی فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر پسائی کیلئے تقریباََ مطلوبہ گندم کی فراہمی کی جاتی تھی اور سرکار ی گندم کی خرایداری بھی ساتھ ساتھ جاری رکھی گئی تھی مگر پچھلے ماہ سے ان چیک پوسٹس پر چن چن کر انتہائی کرپٹ افسران اور کارندے لگا رکھے ہیں جنہوں نے انتہائی ڈھٹائی زور زبردستی سے بھتہ خوری کے سارے سابقہ ریکاڈ توڑ دیئے ہیں اور کراچی کو گندم کی فراہمی مکمل بند کر رکھی ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ تقریباََ ڈھائی سے تین لاکھ ر روپے کے بدلے گندم کے ٹرالرکو کراچی کی راہداری دی جاتی ہے، اندرون سندھ گندم کا ریٹ 10500 روپے ہے اور وہی گندم کراچی میں 12300 روپے میں پہنچتی ہے جس کی وجہ لاکھوں روپے رشوت ہے اور نتائج کراچی کے عوام کو بھگتنے پڑتے ہیں۔
چوہدری عامر نے کہا کہ اس وقت کراچی کی 70 فیصد فلور ملز کام بند کر چکی ہیں اور مزید بند ہونے جا رہی ہیں جس سے شہر میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، اس سلسلے میں ہم نے حکام بالا اور محکمہ خوراک کے مجاز اتھارٹی سے متعد د بار ملا قاتیں کی اور ان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ آپ گندم خرید یں اورکراچی کی فلور ملز پر بھی گندم آنے دیں تا کہ آٹے کا کوئی بحران پیدا نہ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔