سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے 15 جون سے 11 ستمبر 2023 کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
May 02, 2023
چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 15 جون تا 11 ستمبر موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا۔ نوٹیفیکشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران اور برانچز کو بھجوا دی گئیں۔