- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں باہمی تعاون پر گفتگو
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
حکومت ختم ہونے کے بعد باجوہ نے ہمیں الیکشن کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا، عمران خان

فوٹو فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد میری باجوہ سے دو ملاقاتیں ہوئیں مگر اُس نے ہمیں الیکشن کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں انصاف ہی نہیں تو ترقی ممکن ہی نہیں ہے، انصاف کے معاملے میں پاکستان کی عالمی رینکنگ 129ویں نمبر پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد میری جنرل (ر) باجوہ سے دو ملاقاتیں ہوئیں، جن کا مقصد الیکشن کا انعقاد تھا مگر ہمیں باجوہ نے لال بتی کے پیچھے لگا دیا اور پھر جب ہم نے سوچ بچار کے بعد اسمبلیاں توڑیں تو سب الیکشن سے بھاگ گئے۔
عمران خان نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے بعد جب تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تو میری پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں اُس نے مجھ سے مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر پھر تحریک عدم اعتماد آگئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے روس دورے سے قبل باجوہ سے مشاورت کی اور فون کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے جانا چاہیے، اُس کے بعد یہ اپنی بات سے مکر گئے اور آج تک میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ میں تیل کی خریداری کا معاہدہ کرنے گیا تھا تاکہ پانچ کروڑ لوگوں کی زندگی آسان ہوسکے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، امریکا آج چین اور روس کے ساتھ تجارت کررہا ہے جبکہ ہمارے پانچ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو مرشد کہنا کا مقصد کچھ اور تھا کیونکہ مجھے اُن کی طرح کا کوئی شخص نہیں ملا، انہوں نے 6 مہینے ایک کمرے میں گزارے، اس دوران کوئی شاپنگ کی اور نہ باہر نکلیں بس مکہ اور مدینہ جانے کی خواہش کا اظہار کرتی رہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے پانچ سال بہت مشکل گزرے اگر بشریٰ بی بی نہیں ہوتیں تو معلوم نہیں کیا ہوتا۔
سابق آرمی چیف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بعد باجوہ کو مسلم لیگ ن کے ساتھ عشق ہوگیا اور معاہدے ہونے لگے، پھر احتساب بھی بند ہوگیا اور پرانے سارے کیسز روک دیے گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نیب کو جنرل (ر) باجوہ چلا رہا تھا اور میرا کوئی اختیار نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا تو پھر کون سرمایہ کاری کرے گا، سپریم کورٹ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ فیصلے پر عمل درآمد ہوگا یا نہیں بلکہ اُسے آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی تو میں عوام کو لے کر پورے پاکستان میں نکلوں گا، سپریم کورٹ اور آئین کا ساتھ دوں گا ، جب تک میں زندہ ہوں میں یہ قبول نہیں کروں گا، لوگوں کی امید یہاں ختم ہو گئی ہے، اگر حکومت ملی تو پاکستان میں اربوں ڈالر لے کر آؤں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔