- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کردیا

لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے، فرنچ میڈیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز
پیرس: فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے، لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پاؤنڈ کی آفر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میسی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کے روز میسی کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے میسی کو خوش آمدید کہا تھا، میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر تین ایک سے شکست ہوئی تھی۔
سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے، لیونل میسی پی ایس جی کی طرف سے 71 بار ان ایکشن ہو چکے ہیں، 71 میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31 گول کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیا۔
میسی اور فرنچ فٹبال کلب پی ایس جی کے درمیان 2021 میں معاہدہ ہوا تھا، دو سالہ معاہدے کے مطابق فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41 ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، 41 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔
https://twitter.com/AhmedAlKhateeb/status/1653056289298169859
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔