- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور
- سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے
- ایون فیلڈ ریفرنس ؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری
- پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کے چیئرپرسن منتخب
- سائفر کیس: خصوصی عدالت کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنیکا عندیہ
- نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کو ملزم نامزد کردیا
- عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں کیا! کرکٹر نے انکشاف کردیا
- جرمن صدر طیارے کے دروازے پر 30 منٹ قطری میزبانوں کی راہ تکتے رہے
- کے پی میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ’’دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے 2009 سے اسٹیڈیم کی بجلی کا بل ادا نہیں کیا‘‘
- ہسپانوی وزیراعظم کا یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
- عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی
- بھارت میں ایئرپورٹ کے بعد 20 اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی
معاشی بحالی، ایشیائی بینک کا پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

بینک کاموسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ایشیائی ممالک کو15ارب ڈالرزکے نئے قرض دینے کااعلان ( فوٹو: فائل )
اسلام آباد / منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا کی جانب سے یہ عزم جنوبی کوریا میں بینک کے 56ویں سالانہ اجلاس کے آغاز پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا گیا، انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے، اخراجات قابو کرنے جیسے اقدامات پر عمل درآمد، مقامی ریونیو کو متحرک کرنا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی استحکام کے فروغ کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان، اے ڈی بی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ بینک نے اب تک 740 پبلک سیکٹر قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ذریعے پاکستان کو 39 ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
علاوہ ازیں ایشیائی بینک نے ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کے نئے پروگرام کا اعلان کردیاہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔