پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، ترجمان اوگرا کی وضاحت

اے پی پی  بدھ 3 مئ 2023
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید —فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید —فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی۔

میڈیا خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے حکومت کو سفارش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار، ڈیزل پر5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے موٹر اسپرٹ/ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے کمی کی تجویز سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔