- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- سرد موسم میں سیاسی ماحول گرم، نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات طے
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
- ’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘
- بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی ختم، بدلے میں بڑی رقم ملے گی
نعت ریکارڈ کرنے کے بہانے چور نے نابینا مؤذن کا موبائل فون لوٹ لیا

شاطرملزم نے آن لائن ایپ کا پاس ورڈ بدل کر 35 ہزار روپے بھی نکلوالیے
کراچی: گلستان جوہرمیں مسجد کے نابینا مؤذن سے نامعلوم ملزم قیمتی موبائل فون لیکرفرارہوگیا، شاطرملزم نے آن لائن ایپ کا پاس ورڈ تبدیل کیا اور 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے۔
متاثرہ مؤذن کی جانب سے گلستان جوہر تھانے میں تحریری درخواست جمع کردی گئی،ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
گلستان جوہربلاک ایک میں جامعہ مسجد الہدی کے بینائی سے محروم مؤذن سے نامعلوم ملزم قیمتی موبائل فون لیکرفرارہوگیا،شاطرملزم نےآن لائن ایپ کے ذریعے35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے۔
متاثرہ مؤذن کی جانب سے گلستان جوہرتھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔
مؤذن محمد امجد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ نوسال سے اس مسجد ومدرسے سے وابستہ ہیں اورانھوں نے اپنی دینی تعلیم بھی یہیں مکمل کی ہے اور عالم بننے کے بعد گزشتہ دو سال سے مسجد کے مؤذن بھی ہیں اور بچوں کو دینی تعلیم بھی فراہم کررہے ہیں۔
https://twitter.com/sana_J2/status/1653656767320977410
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ دوروزقبل یکم مئی کو عصر اورمغرب کی نمازکے درمیان پیش آیا،وہ نمازعصر کے بعد مسجد کے باہر آ رہے تھے کہ اسی دوران ایک ملزم ان کے پاس آیا جس نے اپنا نام حسن بتایا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت اچھی ہے آپ کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا جس کے بعد ویڈیو وائرل ہو جائے گی
اس بہانے ملزم نے مجھ سے میرا موبائل فون لیا اورکہا آپ کے ہی موبائل سے ویڈیو بناؤں گا کیونکہ آپ کے موبائل فون کے کیمرے کا رزلٹ اچھا ہے ہم مسجد میں بیٹھ گئے اورمیں نے نعت پڑھنا شروع کی تو ملزم میرا موبائل فون لیکرفرارہوگیا ،
انھوں نے بتایا کہ جس وقت ملزم مسجد میں داخل ہوااس وقت مسجد خالی تھی اور تمام افراد عصر کی نماز کی ادائیگی کے بعد چلے گئے تھے، ان کے موبائل فون میں ان کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی بھی موجود تھی۔
شاطرملزم نے موبائل فون میں موجود آن لائن ایپ کا پاسورڈ تبدیل کیا اور35 ہزار روپے دوسرے موبائل فون نمبرزپرمنتقل کردیے،
انھوں نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے تھوڑی تھوڑی کر کے رقم جمع کررہے تھے اور پاسپورٹ بھی بنوا لیا تھا لیکن ملزم ان کی جمع پونجی لیکر فرار ہو گیا،
مسجد انتظامیہ کے پاس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے جو پولیس اور رینجرز کو فراہم کردی گئی ہے اورمسجد کی انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ اس ملزم کوفل الفورگرفتارکیا جائے اور مسجد کے مؤذن کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے
ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنی موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے پیدل مسجد میں داخل ہوتا ہے اور مؤذن کو لیکرمسجد میں بیٹھ جاتا ہے
مؤذن نعت پڑھنے میں مصروف ہوتے ہیں اسی دوران ملزم آس پاس کسی کو نہ پاکرموقع دیکھ کرفرارہوجاتا ہے ،
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اورامید ہے جلد اس کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔