کراچی میں مزید بارش کا امکان ختم، درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

ویب ڈیسک  بدھ 3 مئ 2023
(فائل فوٹو) 

(فائل فوٹو) 

  کراچی: شہر قائد میں مزید بارش کا امکان ختم ہوگیا جبکہ اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں کل سے درجہ حرارت دوبارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

مغربی ہواؤں کا پھیلاو مشرقی بلوچستان پر برقرار ہے جس کے زیر اثر آج جامشورو، دادو، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور میرپور خاص میں بارش ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔