- ذوالفقار بھٹو قتل: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
بھارتی میڈیا کوہلی، گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی منظر عام پر لے آیا

سابق کرکٹرز نے کوہلی، گمبھیر کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)
بھارتی میڈیا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کا منظر نامہ سامنے لے آیا۔
رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلے کے وقت موجود عینی شاہدین سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ویڈیو میں مئیرز کو کوہلی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں گوتم گمبھیر انہیں کھینچ کرلے جاتے ہیں۔
اس وقت گوتم نے کوہلی کو کہا کہ ‘کیا بول رہے ہو بولو’ جس پر کوہلی نے جواب دیا کہ ‘میں آپ کو کچھ بولا ہی نہیں، آپ کیوں گھس رہے ہو’، جس پر گوتم نے پوچھا آپ کیا کہہ رہے تھے؟ اور ویرات نے جواب دیا کہ جب میں نے آپ کو کچھ نہیں بتایا تو آپ درمیان میں کیوں آرہے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: گمبھیر، کوہلی لڑائی؛ گواسکر کا دونوں کرکٹرز کو معطل کرنے کا مطالبہ
گوتم نے جواب میں ‘تو نے اگر میرے کھلاڑی کو گالی تو مطلب تم نے میری فیملی کو گالی دی’ جس پر کوہل نے جواب دیا کہ ‘تو آپ اپنے خاندان کو سنبھال کر رکھیں’۔ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی کو الگ کرنے پر گمبھیر نے جواب دیا کہ ‘تو اب تو مجھے سکھائے گا…’
مزید پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا
اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل
میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔