- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
وفاقی وزارت تعلیم نے کیمبرج اور او لیول کی دوکتابوں کی تدریس پرپابندی لگا دی

فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے سماجی و ثقافتی اقدار کے خلاف مواد کی موجودگی پر کیمبرج اور او لیول کی دوکتابوں کی تدریس پرپابندی عائد کردی۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی کورس بک اور دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان کی پرنٹنگ،پبلشنگ، ڈسٹری بیوشن اور پڑھانے پر پابندی لگاتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں سے 10 مئی تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وسیم اجمل چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کتابوں نے کریکولم ونگ سے این او سی بھی نہیں لے رکھا اور ان میں مواد پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار کے خلاف مواد شامل ہے جس کی وجہ سے ان کتابوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیکرٹری پیرا جاوید اقبال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی پریس کی کتاب سوشیالوجی کورس بک (مصنفJonathan Blundel) پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیک پبلشنگ لمیٹڈ/دانش پبلشنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی کتاب ”دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان(مصنفNigel Kelly) جو کیمبرج او لیول میں پڑھائی جا رہی تھی اس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزارت تعلیم نے بھی 28اپریل کو مراسلہ نمبر F.No.1-17(2020)/NCCبھجوایا تھا جس کی روشنی میں پیرا نے ایکٹ کے سیکشن چار اے کے تحت کتابوں پر پابندی عائد کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دوکتابوں کی پرنٹنگ،پبلشنگ، ڈسٹری بیوشن اور تدریس پر پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف پیرا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ کتابیں کسی بھی ادارے میں موجود نہ ہوں،اتھارٹی نے او اینڈ اے لیول کی بک لسٹ اور ریفرنس بک کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں تا کہ نیشنل کریکولم کونسل کے معیار پر جانچ پڑتال کی جا سکے۔
پیرا کا نوٹیفکیشن وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو بھجوادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وسیم اجمل چوہدری نے بتایا کہ سوشیالوجی کی کتاب میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے حوالے سے کچھ مواد شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کی سماجی اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہے۔
وسیم اجمل چوہدری نے مزید بتایا کہ دوسری کتاب میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کو غلط بیان کیا گیا ہے اور پاکستان کا نقشہ بھی غلط چھاپا گیا ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ نیشنل کریکولم کونسل سے ان کتابوں نے این او سی نہیں لیا جس کی بنیاد پر ان کتابوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری نے مزید کہا کہ نیشنل کریکولم کونسل تمام نصابی کتابوں کا جائزہ لیتی ہے جبکہ پیرا اس حوالے سے عملدرآمد کرواتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔