- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

فوٹو: انسٹاگرام
کراچی: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
نور بخاری پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت کامیاب اداکارہ رہی ہیں اور ایک دور میں وہ انڈسٹری پر راج کرچکی ہیں لیکن اپنی زندگی کو اسلامی اقدار کے مطابق گزارنے کیلئے انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
شوبز چھوڑنے کے بعد نور بخاری اب سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک خوشگوار خبر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے۔
نور بخاری نے اپنے بچے کے پیروں کی خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنے ہاں بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا جس کا نام انہوں نے محمد علی رضا رکھا ہے، نور بخاری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ نو بخاری پہلے ہی دو خوبصورت بچیوں کی ماں ہیں اور اب ان کی زندگی میں مزید رنگ اور خوشیاں بکھیرنے کے لیے بیٹے محمد علی رضا کی ولادت ہوئی ہے۔
نور بخاری کی ازدواجی زندگی مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن دو سال بعد دونوں کی طلاق ہو گئی۔
37 سالہ نور نے 2010 میں فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ چلی۔
نور بخاری کی تیسری شادی پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری سے 2012 میں ہوئی اور اس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی چند ماہ ہی چل سکی۔
نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی۔ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی، ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لے لی۔
نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کیساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو انکی پانچویں شادی تھی جبکہ اسی سال انکے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔