ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ویب ڈیسک  بدھ 3 مئ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

تہران: ایران نے رواں ہفتے دبئی سے آنے والا ایک اور آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے قبضے میں لے لیا ہے۔ 

آئل ٹینکر دبئی سے روانہ ہوا تھا اور خلیج عرب سے اماراتی بندرگاہ فجیرہ کی طرف منتقل ہو رہا تھا جب ایرانی انقلابی گارڈز کورپس نیوی (آئی آر جی سی این) کی ایک درجن جنگی کشتیوں نے آبنائے کے وسط میں جہاز کو گھیر لیا۔

آئی آر جی سی این نے آئل ٹینکر کو روکنے کے بعد اُس کے کپتان کو جہاز ریورس کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد جہاز کو ایران کی بندر عباس کی طرف موڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایرانی بحریہ نے خلیج عمان سے رواں ہفتے پہلا آئل ٹینکر قبضے میں لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔