- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
کراچی: مبینہ مقابلے میں ہندونوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس افسر کے خلاف درج

(فوٹو فائل)
کراچی: نیو ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ہندو نوجوان کمل کشن کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں انویسٹی گیشن پولیس کے افسر کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم مئی کی شب نیو ٹاؤن کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں انویسٹی گیشن پولیس نے ایک نوجوان کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ہلاک ہونے والے ہندو نوجوان کے اہلخانہ اور ہندوبرادری کی بڑی تعداد نے نیوٹاؤن تھانے کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس افسران نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور مقابلے میں شریک انویسٹی گیشن افسر فرمان شاہ کو معطل کر دیا تھا۔
اس حوالے سے بابر مرزا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز نیوٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں قتل کیے جانے والے ہندو نوجوان کمل کشن کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 165 سال 2023 بجرم دفعہ 302 کے تحت انویسٹی گیشن کے افسر فرمان شاہ کے خلاف درج کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ شانتی نگر ڈالمیا کا رہائشی ہے ، میرا بیٹا کمل کشن اور میرے دوست کا بیٹا انیل کمیٹی کے پیسے لینے لیاری گئے تھے کیونکہ میری بچی کی شادی ہے، یکم مئی کی شب کمیٹی کے پیسے لے کر گھر واپس آتے ہوئے وہ نیوٹاؤن تھانے کے سامنے سے گزرے جہاں پولیس موبائل نے انھیں روکا اور ان کی جامہ تلاشی لی۔
مدعی مقدمہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ پولیس نے جامہ تلاشی کے دوران میرے بیٹے کمل کشن سے 80 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرنے کے بعد اس کے ساتھی انیل کو اندر بلا لیا، پھر سید فرمان علی شاہ نے گولی چلائی جس سے میرا بیٹا ہلاک ہوگیا اور میرے دوست کے بیٹے انیل کے خلاف جھوٹا مقدمہ نمبر 163 تھانہ نیوٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔
مقتول نوجوان کمل کشن کے اہلخانہ نے بتایا کہ بدھ کو مقتول کی بہن کی مایوں کی تقریب تھی ، کمل کی جعلی مقابلے میں ہلاکت نے شادی کی خوشی کے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔
بابر مرزا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔