بلیئرڈ کی گیند کو 47 سیکنڈ سے زائد گھمانے کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
ہنگری کے کھلاڑی نے بلیئرڈ گیند کو مسلسل 47.13 سیکنڈ تک گھمایا جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

ہنگری کے کھلاڑی نے بلیئرڈ گیند کو مسلسل 47.13 سیکنڈ تک گھمایا جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

ہنگری: بلیئرڈ اور اسنوکر مہارت بھرا کھیل ہے جس میں سائنسی اصول بھی کام کرتے ہیں۔ اب ایک بلیئرڈ کھلاڑی نے کیو بال کو لٹو کی طرح گھماتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ہنگری کے بلیئڑڈ کھلاڑی بینسے کیوواری نے بلیئرڈ کیو بال کو کیو اسٹک سے اس زاویئے پر چوٹ لگائی کہ وہ مسلسل 47.13 سیکنڈ تک اپنے بل پر گھومتی رہی۔ اس طرح بینسے نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

شرط یہ تھی کہ گیند گھومتی رہے لیکن میز کی اطراف سے نہ ٹکرائے تاہم بینسے نے گیند پر چھڑی ماری تو وہ ایک اور گیند سے ٹکرائی اور پھر ریکارڈ عرصے تک گھومنے لگی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سال 2021 میں فرانسیسی فنکار فلوریئن وینم کولر نے بلیئرڈ گیند کو 42.20 سیکنڈ تک گھمایا تھا۔ اس طرح نیا ریکارڈ کم ازکم 5 سیکنڈ زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔