- سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسنجر انتقال کر گئے
- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا؛ کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
معطل کیے جانے پر لیونل میسی نے فرنچ فٹبال کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

فوٹو: فائل
پیرس: مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی میـڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق لیونل میسی جاری سیزن کے اختتام پر پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا۔ میسی نے اپنے کمرشل معاہدے کی وجہ سے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: میسی کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہ آخری مرحلے میں داخل
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کردیا
پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں۔
متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔