- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
- جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری
- ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو
- پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو بھارت پہنچ گئیں
- اردو یونیورسٹی؛ ڈیڑھ سال بعد مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کیلیے کارروائی شروع
- راولپنڈی: والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
- مقدمات سے بریت؛ شریف برادران کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی ہے؟ پرویز الٰہی
بیٹنگ کے دوران فخر بالکل نہیں بولتا اور بابر چپ نہیں ہوتا، امام الحق

فوٹو: اسکرین گریب
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ سنچری نہ کرنے کا افسوس ہے، کوشس تھی کہ 100 رنز مکمل کروں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ اورسیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ کنڈیشن کی وجہ سے کراچی میں رنز کرنا مشکل تھا، کوشش یہی تھی کہ 280 سے 300 رنز کریں۔
امام الحق نے بابر اعظم اور فخر زمان کیساتھ پارٹنر شپ سے متعلق سوال پر کہا کہ فخر زمان اور بابر اعظم کیساتھ پارٹنر شپ کا مزہ آتا ہے، دونوں بلکل مختلف ہیں کیونکہ فخر بالکل بولتا نہیں ہے اور بابر بالکل چپ نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 12 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی
امام الحق نے کہا کہ بابر مجھے اچھی طرح جانتا ہے اس لیے اسکو پتا چل جاتا ہے فوراً میں کیا چاہ رہا ہوں، ہماری پارٹنر شپ کا راز یہ ہے کہ ہم کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اس میں ہم نے اچھا بھی کیا ہے اور بہت گندا بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار
امام الحق نے کہا کوشش ہوتی ہے جتنا اچھا کرسکیں ٹیم کیلئے وہ بہتر ہے، فخر زمان کیساتھ میں پہلے سے بھی کھیل رہا تھا ایچ بی ایل سے اور بابر کیساتھ دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسکو آئیڈیا ہوجاتا ہے تو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے کہ ایسے نہیں ویسے نہیں تو دونوں کیساتھ پارٹنر شپ مختلف ہے اور دونوں کیساتھ مزہ آتا ہے۔
مزید جانیے: بابراعظم اور امام الحق نے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا
امام الحق نے مزید کہا کہ عالمی کپ میں فیلڈنگ اور فٹنس کا بہت اہم کردار ہوگا، مجھے نہیں معلوم کہ اس حوالے سے کپتان کی کیا سوچ ہے، موجودہ کھلاڑیوں کو ہی اعتماد دینا ہوگا۔
Imam explains difference between batting with Fakhar Zaman and Babar Azam
‘Fakhar doesn’t say anything and Babar doesn’t stop speaking’
Video courtesy: @TheRealPCB #PAKvNZ #BabarAzam #Fakhar pic.twitter.com/pUsDga8OFW
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) May 3, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔