بڈھ بیر، پولیس موبائل پر فائرنگ،5 اہلکاروں سمیت6 افراد جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 اپريل 2014
سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے،قریب سے گزرنے والی ایمبولینس کا ڈرائیوربھی زد میں آگیا،فوٹو: اقبال حیدر/ایکپریس

سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے،قریب سے گزرنے والی ایمبولینس کا ڈرائیوربھی زد میں آگیا،فوٹو: اقبال حیدر/ایکپریس

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے چوکی انچارج زنگلی چیک پوسٹ سمیت 5 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد شہید اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے دو  پہنچ گئے جہاں پر چوکی انچارج سب انسپکٹر اسلم خان زخمیوں کو لیکر پشاور آرہے تھے کہ اسی مقام پر تاک میں بیٹھے شرپسندوں نے دوبارہ فائرنگ کردی، جس سے چوکی انچارج سمیت5 پولیس اہلکار اور قریب گزرنے والی ایمبولینس کا ڈرائیور موقع پر شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے ،واقعے کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔واردات کے بعد کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔