ایف بی آر کا سندھ ریونیو بورڈ اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ معاہدہ

ارشاد انصاری  جمعرات 4 مئ 2023
معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے۔ فوٹو: ایف بی آر

معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے۔ فوٹو: ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور سندھ بورڈ آف ریونیو کیساتھ ڈیٹا شئیرنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم کے ویژن کے تحت ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کو فروغ دینے کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بورڈ آف ریونیو سندھ کے ساتھ 19 اپریل، 2023 اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ساتھ 28 اپریل، 2023 کو ڈیٹا شیئرنگ معاہدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ریونیو بورڈ، مارچ کے دوران ریونیو میں 28 فیصد کا اضافہ

معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔