سارہ اور اننیا پانڈے کرن جوہر کے گھر جاکر آڈیشن دے سکتے ہیں ہم نہیں، سونم باجوہ

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

بھارتی پنجاب: اداکارہ سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری کے خلاف بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بالی ووڈ میں اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سونم باجوہ نے بالی ووڈ میں اقرباپروری کی روایت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے اسٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے وہ جب چاہیں ان کے گھر جاکر آڈیشن دے سکتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں یہ سہولت ہوتی تو وہ بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہوتیں۔

بالی ووڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اسے دیکھ کر انہیں بہت مایوسی ہوئی۔

یاد رہے کہ بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم’ گوڈے گوڈے چا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔