شاہد آفریدی نے کراچی میں ’’لیجنڈز ایرینا‘‘ کے قیام کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
ایرینا کو مکمل ہونے تقریباً ایک ماہ سے 40 روز لگیں گے (فوٹو: فائل)

ایرینا کو مکمل ہونے تقریباً ایک ماہ سے 40 روز لگیں گے (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں لیجنڈز ایرینا کے قیام کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ماہ یا 40 روز کے دوران اسپورٹس ایرینا کا کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرینا میں کرکٹ کے علاوہ اسکواش، جم اور اتھیلیٹس کیلئے ٹریک کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔