- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
- ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ
پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق

فوٹو: ایکسپریس
پاراچنار: پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین اور دیگر شامل ہیں۔ ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے شلوازن روڈ پر ایک ٹیچر کو گھات لگا کر قتل کیا اور پھر اسکول میں داخل ہوکر اسٹاف روم میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں اندر موجود تمام اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید
واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے بند ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوہاٹ بورڈ کے تحت 28 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
صدر اور وزیراعظم کی مذمت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپر کرم ایجنسی اور پارا چنار میں اساتذہ پر حملہ اور ان کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اساتذہ کےد رجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔