- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور
- سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے
- ایون فیلڈ ریفرنس ؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری
- پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کے چیئرپرسن منتخب
- سائفر کیس: خصوصی عدالت کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنیکا عندیہ
- نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کو ملزم نامزد کردیا
- عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں کیا! کرکٹر نے انکشاف کردیا
- جرمن صدر طیارے کے دروازے پر 30 منٹ قطری میزبانوں کی راہ تکتے رہے
- کے پی میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ’’دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے 2009 سے اسٹیڈیم کی بجلی کا بل ادا نہیں کیا‘‘
- ہسپانوی وزیراعظم کا یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
- عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی
- بھارت میں ایئرپورٹ کے بعد 20 اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی
- بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ کا وزیراعظم چوتھی بار اقتدار میں آکرملک کو مشکلات سے نکالے گا، بلاول
- لاہور: اسموگ میں کمی، کاروباری ادارے کھلے رہیں گے
- کامران، سلمان اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر
چور نے نابینا مؤذن کا فون واپس بھجوا دیا، میڈیا پر تصویر نہ چلوانے کی درخواست

چورنے نابینا موذن کو دھوکہ دے کرموبائل ایپ سے رقم بھی نکلوا لی تھی:فوٹو:فائل
کراچی میں چور نے نابینا مؤذن سے لوٹا گیا فون رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا۔
گلستان جوہر میں واقع ایک مسجدکے بصارت سے محروم مؤذن کودھوکے سے چوری کیا جانے والا موبائل فون واپس مل گیا۔ واقعہ کی تفصیلات میڈیا پر آنے کے بعد چور نے موبائل فون رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا اور رقم بھی واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملزم نے یکم مئی کو نابینا مؤذن اور نعت خواں قاری محمد امجد کو دھوکہ دے کر موبائل فون چوری کرلیا تھا۔ بائیک رائیڈر نے موبائل فون مسجد کے چوکیدار کے حوالے کرتے ہوتے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کروائی تھی۔ رائیڈ بک کروانے والے شخص نے جامعہ دارالہدی میں قاری امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔ جامعہ دارالہدی پہنچ کر جب موبائل قاری امجد کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔
مزید پڑھیں: نعت ریکارڈ کرنے کے بہانے چور نے نابینا مؤذن کا موبائل فون لوٹ لیا
موبائل فون واپس ملنے پر قاری محمد امجد نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کرتے کہا کہ وہ جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو اس سے قبل وہ 6 سے 7 میں سوچتے ہیں اس کے بعد کہیں جا کروہ چیز خریدتے ہیں جب موبائل فون چور چوری کرکے فرار ہوا تو انہیں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دے رہی تھی کہ موبائل فون انہیں واپس ملے گا یا نہیں۔ موبائل فون پاس نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مسجد میں اذان دینے کا ٹائم ٹیبل اور دیگر معمولات زندگی سب متاثرہو گئے تھے اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اوران کا موبائل فون واپس مل گیا۔
مسجد کے منتظم کے مطابق مبینہ چورنے موبائل فون پربات چیت کرتے ہوئے معافی مانگی اورکہا کہ جو رقم اس نے آن لائن ایپ سے منتقل کی وہ رقم بھی واپس کردے گا۔ چور نے اس کی تصویر میڈیا پر نہ چلانے کی بھی درخواست دی۔ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو پہلے ہی تحریری درخواست جمع کروا چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔