پشاور میں برقع پوش ملزم کی فائرنگ سے عدالت آنے والا شہری ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزم نے برقع پہن کر عدالت آنے والے اپنے دشمن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور تھانہ شرقی کی حدود میں جائیداد کے تنازع اور قتل کی دشمنی کی بنا پر ملزم زبیر ولد سید رسول ساکن احمد خیل نے اپنے مخالف پر فائرنگ کی ہے جس سے اسفند یار ولد راشید لگ کر جان بحق ہوا ہے۔

مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم زبیر کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں، ملزم برقع پہن کر کمپلیکس میں داخل ہوا اور خاتون کا روپ دھار کر فائرنگ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔