عمران خان کیخلاف مقدمے کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن میں ایک اور درخواست دائر

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمے کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن لٹن روڈ میں درخواست دائر کردی گئی۔

یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یتیم بچیوں کو چائلڈ ابیوز کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے پر ادارے کا فنڈ روکا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دی، سرکاری افسران نے عمران خان کے حکم پر بچیوں کے کھانے پینے کا بجٹ بند کردیا۔

کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپرٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے، عمران خان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔