سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے اضافہ

بزنس رپورٹر  ہفتہ 6 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالرزکی کمی سے 2017 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تیزی رہی اورفی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 330 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کی کمی سے 2870 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔