سشانت سنگھ کی بائیوگرافیکل اسپورٹس فلم ’ایم ایس دھونی‘ دوبارہ ریلیز ہوگی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
سشانت کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، فوٹو : فائل

سشانت کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، فوٹو : فائل

خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بائیوگرافیکل اسپورٹس فلم ’ایم ایس دھونی‘ کو انڈیا کے سینماؤں میں دوبارہ ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

فلم بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی ہے اور اسے سات برس قبل 2016 ریلیز کیا گیا تھا جبکہ سشانت سنگھ نے جون 2020 میں خودکشی کرلی تھی۔

’ایم ایس دھونی‘ میں سشانت سنگھ  کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا اور فلم سے انہیں بڑے پیمانے پر شہرت ملی جبکہ باکس آفس پر بھی اسے کامیابی ملی۔

فلم کی دوبارہ ریلیز اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی درخواست پر کیا گیا اور اس کے ذریعے ان کی شوبز خدمات کو یاد کیا جائے گا۔

’ایم ایس دھونی‘ کو نیرج پانڈے نے ہدایت کاری دی تھی اور اس میں اسٹار کرکٹر کے بچپن سے لے کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا۔

فلم میں سشانت سنگھ کے ساتھ دیشا پاٹانی، کیارا ایڈوانی، انوپم کھیر، بھومیکا چاؤلہ اور دیگر فنکار بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔