- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان مصافحہ

فوٹو فائل
گوا: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچ گئے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ونوں نے مصافحہ کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے بھارتی شہر گووا پہنچے، گوا میں ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں مصروفیات سامنے آگئی ہیں۔
گوا پہنچنے کے بعد شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی ہم منصب کی ملاقات ہوئی جس میں پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
FM @BBhuttoZardari has arrived in #Goa to participate in the #SCO Council of Foreign Ministers. #PakFMatSCO pic.twitter.com/i8nfBHOXOZ
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
ملاقات میں فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے مواقع کھولنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں بھارتی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ رات 9 بجے دیں گے۔
Statement by FM @BBhuttoZardari on arriving in #Goa to attend #SCO CFM. #PakFMatSCO pic.twitter.com/n6AC21JlhL — Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
بعد ازاں وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور بطور ایس ای او رکن پاکستان کے کردار کو سیکریٹری جنرل نے سراہا۔
FM @BBhuttoZardari briefed the SG on activities of SCO in pursuance of vision of SCO leadership.
SG thanked FM for #Pakistan’s consistent support to SCO & appreciated its constructive contributions towards strengthening reg. coop, connectivity, peace & prosperity.#PakFMatSCO pic.twitter.com/YbEaFTY60X
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب سبرامینیم جے شنکر کا آج عشائیے میں آمنا سامنا ہوا جس میں دونوں وزرا نے مصافحہ کیا۔ پاکستان، بھارت وزرائے خارجہ کے مابین تاحال کوئی دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔