لاہور: خاتون کی سرکٹی بوری بند لاش برآمد

 جمعرات 4 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پنجاب کے علاقے شاہدہ سے خاتون کی سر کٹی بور بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے چوکی بیگم کوٹ میں قائم کامران پارک بارہ دری سے بوری ملی، جس میں سے خاتون کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا سرکاٹ کر بوری میں بند کرکے لاش کو بارہ دری میں پھینکا گیا،  پولیس اور متعلقہ ادارہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔

پولیس نےلاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔