- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال،تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
- تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی
- بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
- نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
- آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے فنڈزمختص کرنے کا مطالبہ
- پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
- مہینوں سے سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی سے کیا نکلا، ڈاکٹر حیران
- دنیا کی پہلی مسافر برقی ’فلائنگ‘ شپ سروس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا
- دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ
- ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
- دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل
اب جی میل نے بھی ’بلیو ٹِک‘ تصدیقی اکاؤنٹ پیش کردیا

دیگر ایپس کی طرح گوگل نے بھی تصدیقی بلیو نشان کی پیشکش کردی ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: میٹا اور ٹیوٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، اب گوگل نے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیقی پیشکش کرتے ہوئے اس پر نیلے نشان (بلیوٹِک) کی سہولت پر کام شروع کردیا ہے۔
نیلا نشان جی میل اکاؤنٹ کے نام یا پھر گول آئکن پر نمودار ہوسکتا ہے۔ گوگل کےمطابق لوگ جان سکیں گے کہ اکاؤنٹ حقیقی کمپنی کا ہی ہے۔ اس طرح لوگ جعلی اکاؤنٹ اور اسکیم کرنے والے افراد سے بچ سکتے ہیں۔
جی میل نے اسے ’برانڈ انڈیکیٹرز فور میسج آئڈینٹفکیشن‘ (بی آئی ایم آئی) فیچر کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے ان کے مستند لوگو کی درخواست بھی کی جائے گی۔ جن کمپنیوں نے پہلے ہی بی آئی یم آئی اختیار کیا ہے وہ ازخود نیلا نشان حاصل کرلیں گے۔
اس ضمن میں گوگل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں یہ پڑھا جاسکتا ہے: ’ اس ای میل کو بھیجنے والا شخص تصدیق شدہ ہے۔‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کمپنی سے یہ پیغام آیا ہے اس کا پروفائل امیج اور ڈومین اس کمپنی کی ملکیت ہے۔
گوگل کے مطابق ایک میل کی تصدیق سے ای میل وصول کرنے اور بھیجنے والے دونوں افراد کے لیے ہی فائدہ ہوگا۔ اس سے اسپیم ای میل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ گوگل ورک اسپیس اور عام اکاؤنٹ دونوں کے لیے ہی بلیو چیک مارک پر کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔