- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
- لاہور: میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
جامعہ کراچی کے ملازمین کا لیو انکیشمنٹ کیلیے احتجاج

مالی بدانتظامی کے ذمے دارے سامنے لائے جائیں، وائس چانسلر اپنا وعدہ پورا کریں ، ملازمین کے بچوں کی اسکالرشپ روک دی گئی ہے ،لیو انکیمشمنٹ کی رقم جاری کریں ،ملازمین فوٹو فائل
کراچی: جامعہ کراچی میں بد انتظامی اور مالی بحران کے باعث ملازمین لیو انکیشمنٹ کے حق کیلیے سراپا احتجاج ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 17 اپریل سے جامعہ کراچی میں ملازمین لیو انکیشمنٹ مراعات، اسکالر شپ حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں اور اب ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ہے جبکہ دفاتر میں کام کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔
ہر سال ملنے والی لیو انکیشمنٹ نہ ملنے سے ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، جامعہ کراچی کے ملازمین نے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا اور ایجنڈا لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر متفقہ قرارداد منظور کی کہ آج قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ مطالبہ منظور نا ہونے کی صورت میں یا تو تمام ملازمین ایک ماہ کی اجتماعی رخصت پر چلے جائیں گے یا پھر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ تمام پبلک ڈیلنگ، ٹرانسپورٹ، پریکٹیکل لیب اور کاؤنٹر ڈیلنگ بند رہے گی۔
جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ریاض احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر طارق کلیم کو سرپلس بجٹ پیش کرنے پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ پچھلے 6 سالوں سے بجٹ پیش نہیں کیا اور نہ ہی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں آتے ہیں تو کیسے ایوارڈ ملا یہ سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں لیو انکیشمنٹ روک دی ہے جس سے ہزاروں ملازمین پریشان ہیں۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈائریکٹر فنانس کی کارکردگی اور ان پر الزامات سے متعلق تحقیقات ہوں گی، اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو وزیر اعلیٰ سندھ سے اس معاملے پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں ملازمین نے کہا کہ جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ مالی بدانتظامی ہے اور اس کے بنیادی ذمے دار ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اپنا وعدہ پورا کریں اور لیو انکیشمنٹ کی رقم جاری کریں، لیو انکیشمنٹ مراعات جامعہ کراچی کی مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ ملازمین نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس نے ملازمین کے بچوں کی اسکالر شپ کیسز دو سال سے روک رکھی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مراعات اور اسکالرشپ کا فوری اجرا کیا جائے جب تک انتظامیہ مطالبات نہیں مانتی اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ انتظامی دفتری امور، شعبہ جات میں کام اور پوائنٹ ڈرائیورز بھی بائیکاٹ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔