- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
- ’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘
- بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی ختم، بدلے میں بڑی رقم ملے گی
- پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
- تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور محفوظ رہا
- واردات کیلئے جانے والا ڈاکو اتفاقیہ طور پر زخمی ہوکر گرفتار
- خواتین پر تشدد، استحصال! پاکستان کا شمار آخری نمبروں پر، ایکسپریس فورم
- اے ڈی بی نے تقریباً 66کروڑ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی
- جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا
- غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملے، ایک روز میں 110 شہید
سعودی کلب لیونل میسی کو سالانہ کتنا معاوضہ دے گا؟ بڑی پیشکش سامنے آگئی

میسی کے والد سعودی کلب سے ڈیل کررہے ہیں، برطانوی اخبار (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب نے سالانہ 40 کروڑ ڈالرز معاوضے کی پیشکش کردی۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل کو سعودی پرو لیگ میں شرکت کے لیے سالانہ 40 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے۔
برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی کے والد سعودی کلب سے ڈیل کررہے ہیں، اگر معاہدہ ہوجاتا ہے تو میسی کا معاوضہ رونالڈو سے زیادہ ہوگا، جو اس وقت النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کررہے ہیں اور گرل فرینڈ، بچوں کے ہمراہ ریاض میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کردیا
میسی اور الہلال فٹبال کلب کے درمیان ہونے والا معاہدہ کسی فٹبالر کو دیے جانے والا سب سے زیادہ سالانہ معاوضہ ہوگا۔
دوسری جانب فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر معطل کردیا ہے، قیاس آرائی کی جارہی تھی اسٹار فٹبالر رواں سیزن میں کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔
مزید پڑھیں: میسی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، تصاویر وائرل
پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: معطل کیے جانے پر لیونل میسی نے فرنچ فٹبال کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
قبل ازیں میسی سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 تک سعودی کلب النصر کے لیے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔