- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے، وزیراطلاعات

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزادیٔ صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاؤ کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہو رہا ہے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ماتھے پر لگا ’ میڈیا پریڈیٹر‘ کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ’عمران میڈیا پریڈیٹر’‘ کا 4 سال کا ڈالا گند رفتہ رفتہ صاف ہورہا ہے، الحمدللہ ۔ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا کے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئند ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی۔ رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و رہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیا فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری اختلاف رائے برداشت کرنے کا ثبوت ہے۔ آر ایس ایف کی رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے ۔ 7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری کی جانب ہے ۔ یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے ۔ اِن شا اللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دینی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2022ء میں عمران خان کو میڈیا پریڈیٹر قرار دیاگیا تھا ۔ اس سیاہ دور حکومت کے آخری سال میں میڈیا انڈیکس میں پاکستان 12 درجے نیچے گیا۔ ’عمران پریڈیٹر‘ کے 4 سال کے دور میں 18 درجے پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں نیچے گیا ۔ صرف ایک سال میں وزیراعظم شہبارشریف کی قیادت میں پاکستان کی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔