کراچی؛ بچے کی مدد سے کم عمر ڈاکو کی بیکری میں ڈکیتی، ویڈیو وائرل

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 5 مئ 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

(فوٹو: ویڈیو گریب)

  کراچی: پی آئی بی کالونی میں کم عمر ملزم  نے بیکری میں ڈکیتی کی واردات  کی، جس میں ڈکیت نے بچے کو بھی استعمال کیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے دوران نوعمرڈاکو بھی سرگرم ہوگئے۔

ڈکیتی کے حالیہ واقعے میں پی آئی بی کالونی کے علاقے میں کم عمر ڈکیت نے ایک بیکری پر لوٹ مار کی واردات کی، جس میں اس نے موٹر سائیکل پر بچے کو بھی واردات کے لیے استعمال کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ملزم کم عمر بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیکری پر پہنچتا ہے۔ ملزم موٹرسائیکل پر بچے کو بٹھا کر خود بیکری کے اندر جاتا ہے۔

ملزم اسلحہ کے زور پر دکان دار سے نقدی لُوٹ کرواپس موٹرسائیکل پر بیٹھے بچے کے پاس آتا ہے اور  بچے کو نقدی سے بھرا کا تھیلا پکڑا کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں کم عمر ملزم کو سرپرکیپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔