بالی وڈ اداکارہ کی فاطمہ بھٹو کو نکاح کی مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستانی ادیبہ فاطمہ بھٹو کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔ 

پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی گزشتہ دنوں گراہم نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

بھارتی اداکارہ نے ٹویٹر پر فاطمہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’فاطمہ، آپ کو بہت بہت مبارکباد ہو، میں تم دونوں کیلئے زندگی بھر کا ساتھ اور مسرت کی امید کرتی ہوں‘‘۔

فاطمہ بھٹو کے نکاح کی خبر ذوالفقار علی جونیئر نے سوشل میڈیا پر دی تھی اور نئے شادی شدہ جوڑے کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

نکاح کی تقریب سادگی سے ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میں منعقد ہوئی تھی اور فاطمہ بھٹو کے مطابق زمین پر وہ جگہ ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ معاشی حالات کیوجہ سے سادگی سے شادی کی، فاطمہ بھٹو

یہ بھی پڑھیں : ’پٹھان‘ بی جے پی کے کشمیری مظالم چھپانے کی کوشش ہے، فاطمہ بھٹو

فاطمہ بھٹو پاکستان کے معروف سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہوں نے بطور ادیب اپنا کیریئر بنایا ہے، انہوں نے متعدد کتابیں لکھی ہیں اور وہ ایک ایکٹیوسٹ بھی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔