سرکاری اراضی قبضہ کیس، عثمان بزدار نے اینٹی کرپشن سے 7 دن کی مہلت مانگ لی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
 (فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے اراضی کیس میں جواب جمع کرنے کے لیے اینٹی کرپشن پنجاب سے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سابق وزیر اعلیٰ سرکاری اراضی کیس پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کے سامنے تفتیش کیلیے پیش ہوئے، جہاں تفتیشی ٹیم نے سوالنامہ اُن کے حوالے کیا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جواب جمع کرانے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کیخلاف میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کی 2 کنال 5 مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کا مقدمہ درج ہے، جس پر اینٹی کرپشن نے انہیں طلب کیا تھا۔

عثمان بزدار کے مہلت مانگنے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کو جواب جمع کرانے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔