کچہ رجوانی میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 27 ویں روز میں داخل؛ بڑی کامیابیوں کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: کچہ رجوانی میں ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن 27 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ پولیس نے 56 ڈاکوؤں کو گرفتار اور 6 کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے 20-20 لاکھ ہیڈ منی کے ملزم عطا اللہ پٹ اور ڈاکو موج علی جبکہ 8 لاکھ ہیڈ منی کے ڈاکو سبز علی اور وقاری قیصرانی کی گمیں گاہ کو مسمار کر کے کچہ عمرانی کے اہم ترین حصوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

پولیس کی جانب سے ڈاکووں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان، راہزنی، ڈکیتی، اسلحہ اسمگلنگ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث پٹ گینگ اور عمرانی گینگ کے منظم نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔