- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
دنیا کا پہلا زیرِ آب خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2478447-spacestation-1683304736-216-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
خلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کی طرح ہی سمندر کی تہہ میں بھی خلائی اسٹیشن کے قیام کا تصور اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔
سمندری زندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے نیشنل اوشیےنِک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور پروٹیئس اوشین گروپ نے سمندر کے نیچے اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
پروٹیئس PROTEUS نامی اسٹیشن کو کیریبین جزیرے کوراکاؤ (Curacao) سے دور بنایا جائے گا اور اس میں سائنسدانوں، اختراع کاروں اور یہاں تک کہ مخصوص شہریوں کو زیرآب متنوع حیاتیات اور سمندری اور زمینی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعے کے لیے طویل عرصہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔
این او اے اے کے ڈائریکٹر جیریمی ویریچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کی شراکت سمندری حیات کے مطالعے میں انسانی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں انتہائی معاون ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی سمندری تجربہ گاہ میں طویل عرصے تک رہنے سے ہم سمندر کے اسرار کو کھولنے کے قابل ہو جائیں گے اور اسکے وسائل کو بہتر طریقے سے منظم، پائیدار اور بحفاظت طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ PROTEUS ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔