شاہین نے اچانک کال کر کے ٹیم کو گھر لانے کا بتایا، شاہد آفریدی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 5 مئ 2023
فوٹو شاہد آفریدی فیس بک

فوٹو شاہد آفریدی فیس بک

  کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین نے اچانک کال کر کے بتایا کہ وہ ٹیم کےساتھ گھر کھانے پر آرہے ہیں تو پھر انتظامات کیے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ جس میں پلیئنگ الیون اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی شامل تھے۔

آج سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا انٹرنیشنل میچ کراچی اسٹیڈیم میں دیکھا۔ آفریدی کے ہمراہ کینیڈا کے شہر برمنٹن کے  مئیر و دیگر شہری بھی تھے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے انہیں کہا کہ وہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رات کو کھانے پر گھر آ رہے ہیں،جس کے بعد میں نے ان کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔