وفاقی حکومت نے 227 ارب کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 227 ارب کے  ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے۔  منصوبوں کی منظوری سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ  پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت  ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس میں  227 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری  دی گئی۔

اجلاس میں 10.96 ارب روپے کے نیشنل آئل سیڈ اینچنٹمنٹ پروگرام کی منظوری  دی گئی، جب کہ  110.7 ارب روپے مالیت کا خیبر پختونخواہ دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی معاونت کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے منگلا ڈیم پراجیکٹ کی توسیع کا منصوبہ بھی منظور کرلیا جس پر 96 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبے اور  راول جھیل میں گرنے والے گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کے لیے 6.07 ارب روپے مالیت کے  تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور متعلقہ سیوریج سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔