- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

فوٹو پی سی بی
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی میں ہونے والے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے باآسانی شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے والے بعد عالمی ٹیبل پوائنٹس پر پاکستانی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر آگئی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا اور بھارت ہیں۔
مزید پڑھیں: چوتھا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی
آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 113.483 کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 113.286 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 112.683 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔
نجم سیٹھی کی مبارک باد
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تاریخی کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں، مجھے ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔
کرکٹ اسٹار اور شوبز ستاروں کی بھی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 102 رنز سے فتح، ورلڈکلاس ٹیم پر غلبہ اور عالمی رینکنگ میں پہلا نمبر ہوگیا۔
World no 1 rank and a win by 102 runs, just wow! Well done boys on dominating a world class team! @babarazam258 congrats on 5K runs and 100 today again, and Agha Salman, Usama Mir and M Wasim showing how its done. Boys the whole nation is super proud, you have increased our…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 5, 2023
آفریدی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بابر اعظم کو 5 ہزار رنز اور سنچریاں بنانے پر مبارک باد دی اور لکھا کہ آغا سلمان، اسامہ میر، محمد وسیم نے بتادیا کہ یہ کیسے ممکن ہوا۔ انہوں نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکوں پوری قوم کو تم پر بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈکپ کے حوالے سے ہماری امیدیں بڑھا دی ہیں‘۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا کہ ’لڑکوں کو ورلڈ نمبر 1 بننے پر مبارک ہو! مثبت رفتار اور توانائی کو برقرار رکھیں۔ یہ اعزاز اب ہمارے پاس ہے انشاء اللہ ہم ہی اسے اپنے پاس رکھیں گے‘۔
Can’t wait InshaAllah #No.1 InshaAllah
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) May 5, 2023
#1 ODI TEAM IN THE WORLD. what an amazing performance by the boys!!! So proud of them. Like i say, this lot is destined for greatness inshallah #PAKvNZ
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 5, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔